ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے بان کی مون کےنام اپنے مراسلے میں امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں ایران کےایٹمی پروگرام کے بارے میں بان کی مون سے منسوب بیان پر شدید تنقید کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے مراسلے میں اس بات پر تاکید کی گئی ہے کہ بان کی مون نے اپنے بیان میں جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے جو انکی ذمہ داری اور بین الاقوامی معیاروں کے برخلاف ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر بان کی مون کی جانب سے ایسا بیان دیا گیا ہو تو ان کا یہ بیان بہت افسوسناک ہوگا کیونکہ یہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے خلاف ان کا غیرذمہ دارانہ رویہ اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہوگی ۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی جمعہ کی اشاعت میں بان کی مون کا حوالہ دےکر لکھا ہے کہ ایران، اقوام متحدہ کے زیرنگرانی ایٹمی مذاکرات سے فائدہ اٹھاکر ایٹم بم بنا سکتا ہے۔
.......
/169